نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500 ویں جشن ولادت کی شب روح پرور و ایمان افروز محفل کا انعقاد

Spread the love


اولڈھم -عارف چودھری
نظامت مسجد کے پیش رو امام جید عالم دین مولانا قاری قاری خادم حسین چشتی نے کی ۔ روحانی محفل کے پہلے حصہ میں نوجوان نسل کے لیے خصوصی نشست کا اہتمام ۔مولانا فیصل یعقوب اور مولانا فیصل نورانی نے سرپرستی کی ۔ آقائے کائنات کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول صاحبزادہ وقاص خادم نے اپنی روح میں اتر جانے والی آواز سے نچھاور کیے ۔ صاحبزادہ حضرت سید حامد سعید شاہ کاظمی نے کہا کہ دراصل محفل میلاد رب العالمین کا تشکر ہے کہ تو نے اپنے محبوب کو ہمارے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا آقائے کریم سے بڑھ کر ہمارے لیے کونسی نعمت ہو سکتی ہے انہوں نے ہمیں ہدایت بھی دی قرآن مجید کی تعلیمات بھی دیں اور ہمیں زندگی گزارنے کا سلیقہ و طریقہ بھی دیا جس سے دنیا اور آخرت بھی ہماری ۔ صاحبزادہ حضرت مولانا محمود احمد قادری نے کہا کہ محفل میلاد کے انعقاد سےروح کی بالیدگی اور ایمان کی تازگی ہوتی ہے ۔ مولانا قاری خادم حسین چشتی نے کہا عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم تبلیغ اسلام کا ذریعہ ہے اسکے ذریعے عالم اقوام تک محبت اور امن کا پیغام جاتا ہے ۔محفل میں شریک دیگر علماء حضرت علامہ فاروق نورانی،حضرت علامہ حماد رضا نورانی ،حضرت علامہ قاری شبیر خان نقشبندی ،حضرت مولانا نورانی و دیگر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر ہم اپنی زندگی کو اچھے طریقے سے گزارنا چاہتے ہیں تو ہمیں آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پہ چلنا ہو گا جس سے ہماری دنیاو آخرت سنورسکتی ہے ۔ نگینہ جامع مسجد اولڈہم کی کمیٹی کی جانب سے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ اداکرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایسی روحانی و ایمان افروز محافل کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500 ویں جشن ولادت کی شب روحانی و ایمان افروز محفل نے اہل ایمان کی ارواح کو جلا بخشی اور عالم اقوام کو امن و محبت کا پیغام دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں