دینہ(سہیل انجم قریشی سے) الخدمت فاٶنڈیشن جہلم نے سیلاب متاثرین میں مالی امداد،خشک راشن اور خیمے تقسیم کیے، ڈاکٹر قاسم محمودچوہدری،حبیب رضابٹ،فیاض بٹ،مظاہرالسلام،عبدالباسط،نجیب گجر سمیت دیگر کی شرکت،متاثرین نے امداد ملنے پر شکریہ اداکیا۔تفصیلات کے مطابق بڑاگواہ،نکہ چوہدریاں میں حالیہ بارشوں سے سیلاب کے متاثر ہونے والے خاندانوں میں امداد تقسیم کرنے کےلیےبڑاگواہ میں تقریب کاانعقاد کیاگیا،جس میں الخدمت فاٶنڈیشن کے عہددران اور رضاکار،جماعت اسلامی اور جماعت اسلامی یوتھ کے عہددران و ممبران سمیت متاثرین سیلاب نے شرکت کی،تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک و نعت پاک سے کیاگیا،ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم،حبیب رضابٹ صدر الخدمت فاٶنڈیشن ضلع جہلم،عبدالباسط صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع جہلم،فیاض بٹ صدر بنو قابل ضلع جہلم،ابرار نجیب گجر ڈاٸریکٹر روہتاس سکول اینڈکالج جھنگ چک،سعید اسلم،راجہ عبیداللہ،سہیل اکبر،کاظم کلیم،نبیل کھٹانہ نے بھی شرکت کی،پندرہ خاندانوں میں خشک راشن،پانچ سیلاب متاثرین میں خیمے جبکہ چودہ خاندانوں میں نقد مالی امداد تقسیم کی گٸی،حبیب رضابٹ نے تمام امدادی سرگرمیوں میں کام کرنے والے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیاگیا،اس موقع پر حبیب رضابٹ اور ڈاکٹر قاسم نے خطاب کرتے ہوۓ کہاکہ الخدمت فاٶنڈیشن دنیابھرمیں کسی بھی قدرتی آفات ہوسب سے پہلے امدادی سرگرمیاں شروع کرتی ہیں،ہم اپ سب خاندانوں کی اس مشکل گھڑی میں اپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
