دینہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مین بازار دینہ میں مرحبا میلاد کمیٹی کی جانب سے محفل کا اہتمام کیا گیا

Spread the love


دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مین بازار دینہ میں مرحبا میلاد کمیٹی کی جانب سے محفل کا اہتمام کیا گیا محفل میں پیر زکریا نعمانی مہمان خصوصی تھے مرحبا میلاد کمیٹی کی جانب سے قرعہ اندازی کی گئی اور 14 خوش نصیبوں کو عمرہ کے ٹکٹ دیے گیے مرحبا میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام ہر سال مین بازار کو سجایا جاتا ہے اور خوبصورت لائٹنگ کی جاتی ہےجس کو دیکھنے کیلئے دینہ اور گرد و نواح سے عوام آتی ہے عمرہ کے ٹکٹ ملنے والے خوشی سے جھوم اٹھے ٹکٹ ملنے والے خوش نصیبوں کو شہریوں نے مبارک باد پیش کی آخر میں پیر زکریا نعمانی نے ملک کی سلامتی کے لیے دعا فرمائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں