سیلاب زدگان کی مدد اللہ کے محبوب ترین اعمال میں سے ایک عمل ھے، ڈاکٹر منصور احمد

Spread the love


نمائندہ خصوصی
اسلام میں مصیبت زدہ انسان کی خبرگیری، زخمیوں کا علاج اور محتاجوں کی مدد کو نہایت فضیلت والا عمل قرار دیا گیا ہے۔ قرآنِ کریم اور احادیث مبارکہ میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ جو مسلمان اپنے بھائی کی مشکل گھڑی میں اس کا سہارا بنتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ اپنی رحمت فرماتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری فرماتا ہے۔”

انہی دینی تعلیمات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) کے ریٹائرڈ ملازمین کی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ایک خصوصی میڈیکل ٹیم چنیوٹ کے لیے روانہ کی گئی ہے تاکہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی خدمت اور علاج کیا جاسکے

اس کارِ خیر میں رہنمائی ڈاکٹر منصور احمد (سرپرست اعلی پمز ریٹائرڈ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن) نے کی، جبکہ میڈیکل ٹیم کی قیادت معروف اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر مقصود انور کر رہے ہیں، جو ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور ماضی میں بھی ہر قدرتی آفت کے موقع پر اپنی میڈیکل ٹیم کے ساتھ سب سے آگے بڑھ کر عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں۔

اس مشن کی کامیابی کے لیے ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری تنویر نوشاھی، جنرل سیکرٹری محمد حنیف اور دیگر عہدیداران نے بھرپور تعاون کیا اور متاثرین کی خدمت کے جذبے کے تحت ٹیم کو روانہ کیا۔

یہ اقدام اس بات کی روشن مثال ہے کہ انسانیت کی خدمت اور مشکل میں گھِرے افراد کے ساتھ کھڑے ہونا ہی اصل ایمان اور اسلامی اخوت کی پہچان ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر منصور احمد اور تنویر نوشاھی نے امت مسلماں سے اپیل کی ھے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں آگے آئیں اور سیلاب زدگان کی مدد کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں