جامعہ حسنات العلوم ،دربارعالیہ حضورشہنشاہ ولایت علی پور میں روح پرمحفل میلاد اور عرس کی تقریب !

Spread the love


جہلم ( بلال رضا ) خوبصورت نعتیہ کلام سے فضا گونج اٹھی ،درودوسلام کےنذرانے پیش!
جامعہ حسنات العلوم ،دربارعالیہ حضورشہنشاہ ولایت علی پورمیں روح پرمحفل میلاد اور عرس کی تقریب ہوئی جس میں سیکڑوں عقیدت مندوں اور عاشقان رسول ﷺ نے عقیدت واحترام کےساتھ شرکت کی ، روح پرورمحفل کی صدارت سجادہ نشین شہنشاہ ولایت پیرسید نذرحسین شاہ نے کی ،،علماکرام مشائخ عظام کی بڑی تعداد محفل میں شریک ہوئی ،نواسہ مجاہد ملت علامہ فائز احمدشاہ الازہری ،مولانا حمد حسن رضوی پیرسیدمزمل حسین شاہ نے سیرت مصطفی ﷺکےحوالےسے ایمان افروزخطاب کیا
بابرکت محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا
قاری اللہ وسایہ ، قاری سجاد، قاری کاشف ، قاری سعید ، اوردیگرنے خوبصورت تلاوت قرآن پاک سے ماحول پر وجد طاری کردیا
پاکستان کےکونے کونے سے آئے نعت خواں حضرات نے خوبصورت نعتیہ کلام پیش کرکےشرکا محفل کوجھومنے پرمجبورکردیا
سیدعمران افگن ،محمد افضل نقشبندی ،قاری مدثرنقشبندی،محمدافضال نقشبندی اوردیگرنعت خواں حضرات نے دل موہ لینے والے اندازمیں گلہائے عقیدت پیش کیے
علماکرام مشائخ عظام نے اپنے خطاب میں نبی رحمت ﷺ کے اوصاف حمیدہ کو انتہائی محبت اور عشق کے جذبات کےساتھ بیان کیا،،ان کاکہناتھا،،دنیا کی ساری رونق اور چہل پہل ہمارے نبی ﷺ کی آمد کےصدقے ہے،،آقاکریم کی سیرت طیبہ پرعمل کرکے ہی ہمیں دین ودنیا کی برکات نصیب ہوسکتی ہیں
بابرکت محفل میں خوبصورت نعتیہ کلام سے فضا گونج رہتی ،،شرکا وجد می آکر نعرہ تکبیر ،نعرہ رسالت بلندکرتے رہے
یاسرجامی اور محمود احمد نے خوبصورت اندازمیں نقابت کےفرائض سرانجام دیتے ہوئےمحفل کو شانداراندازمیں ٓآگے بڑھایا
محفل پاک میں علاقے کی نامور سماجی سیاسی اور علمی شخصیات نے شرکت کی اور پرکیف لمحات کا لطف اٹھایا،،شرکا نے آخرمیں نبی رحمت ﷺ کی بارگاہ میں ،درودوسلام کےنذرانے پیش کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں