المارا فاؤنڈیشن کی جانب سے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں عطیات جمع کرنے کے لیےسابق مئیر روچڈیل کونسلر عاصم رشید کی معاونت سے خصوصی تقریب کا انعقاد

Spread the love


لندن عارف چودھری

، پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ ، سید سجاد حیدر شاہ – مسرت چوہدری ،ڈپٹی مئیر روچڈیل کونسلر فیصل رانا بلال بابر سالیسٹر ، مانچسٹر سوپر سٹور کے چیف ایگزیگٹیو چودھری بلال غفور ،رکن برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی ، ایم پی ایلسی بلنڈر – مائ لاھور کے چیف ایگزیگٹیو اشفاق فاروق – سابق لارڈ مئیر کونسلر عابد چوہان – ہارٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر عامر ایوب – ڈاکٹر لیاقت ملک – چودھری الطاف شاھد – عدیل چودھری – پی ٹی آئ برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل – صدر نارتھ ویسٹ آصف رشید بٹ – چودھری رضوان نصیر – مسلم لیگ ق کے صدر سید رضوان ہاشمی – چودھری شہزاد – کے علاوہ کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی -اس موقع پر المارا فاؤنڈیشن کے سفیر نامور پاکستانی فنکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ابھی تو انہوں نے سیلاب زدہ گان کی فی الفور مدد کی ہے اسکے علاوہ طویل مدتی یہ یتیم بے سہارا بچوں کی کفالت کر رہے ہیں اور انہیں بالکل گھر جیسا ماحول فراہم کر رہے ہیں دوسری رفاعی تنظیموں کو ان سے سیکھنا چاہیے ۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم لللہ نے کہا کہ المارا فاؤنڈیشن یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے جو خدمات انجام دے رہے ہیں قابل ستائش ہیں ۔ قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ المارا فاؤنڈیشن یتیم اور بے سہارا بچوں کی اپنی سگی اولاد کی طرح پرورش کر رہی ہے انکا رفاعی کام قابل ستائش ہے سب کو دل کھول کر انکی مالی مدد کرنی چاہیے ۔ ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے انکی خدمات قابل ستائش ہیں ہمیں انکی ہر طرح سے مدد کرنی چاہیے ۔ چودھری ہارون افضل کھٹانہ اور چودھری بلال غفور نے بھی انکے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسی تنظیموں کی دل کھول کر مالی معاونت کرنی چاہیے ۔ تقریب کا انعقاد کرنے میں معاونت کرنے والے سابق مئیر روچڈیل کونسلر عاصم رشید نے کہا کہ تارکین وطن ہمیشہ ہی جو تنظیمیں پاکستان میں رفاعی کاموں سر انجام دے رہی ہیں انکی ہر طرح سے مدد کرتے ہیں مجھے امید ہے کمیونٹی انکی بھی بھرپور مالی مدد کرے گی۔رکن برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی ، اورجب برطانوی پارلیمنٹ ایلسی بلنڈر – ڈاکٹر عامر ایوب نے بھی المارا فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کرتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔ المارا فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن صوفیہ وڑائچ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یتیم اور بے سہارا بچوں کو گھر جیسا ماحول فراہم کیا تاکہ انہیں اس بات کا احساس نہ ہو کے وہ کسی ادارے میں رہ رہے ہیں ہماری خواہش ہے یہ بچے آگے جا کر اپنے روشن مستقبل کے ساتھ پاکستان کا نام بھی روشن کریں ۔ مائ لاھور کے چیف ایگزیگٹیو اشفاق فاروق نے کہا کہ المارا فاؤنڈیشن کو ھم اس لئے سپورٹ کرتے ہیں کیونکہ یہ عملی طور پر فیلڈ میں کام کرتے ہیں – نوید ملک ڈپٹی چیف کانسٹیبل اور دوسرے پولیس آفیسرز نے کہا کہ المارا فاؤنڈیشن کے کام کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں – تقریب کی رونق کو چار چاند لگانے میں این ایس چوہان نے گلوکاری کے جوہر دکھا کر حاضرین کو محظوظ کیا ۔شرکائے تقریب نے دل کھول کر عطیات دیے ۔

المارا فاؤنڈیشن یتیم اور بے سہارا بچوں کو گھر جیسا ماحول فراہم کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے کمیونٹی انکی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں