انٹرنیشنل نعت کونسل کے جنرل سیکرٹری ندیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر آقائے کائنات کی ولادت کی مناسبت سے روحانی و وجدانی ایمان افروز محفل کا انعقاد کیا

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری

۔ آقائے کائنات کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول ناصر خان -حاجی انور شاد ،شہزاد عاشق قادری،عمران حسن قادری نے پیش کیے ۔ پیر سید حسنین محبوب گیلانی قادری چشتی نے کہا اس سال آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے 1500 ویں جشن ولادت کو عالم اقوام میں منایا جا رہا ہے اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اور ہماری نوجوان نسل کے اندر عشق مصطفیٰ کی شمع روشن کرنے کے ساتھ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ رضیہ چودھری – مسرت چوہدری – ملک عمران خلیل – چودھری رضوان نصیر اور زولفقار مہر نے کہا اس طرح کی محافل کے انعقاد سے ہمیں اپنی نوجوان نسل کی تربیت کے لیے ضروری ہیں انہیں آقائے کائنات نے جسطرح سے زندگی بسر اس بارے آگاہی دینی انتہائی ضروری ہے ۔ میزبان ندیم خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل نعت کونسل کے دیگر عہدیداران ساتھیوں کو بھی شکریہ جنہوں نے محفل میں شرکت اور میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ مجھے اس نیک مقصد کے لیے چنا

آقائے کائنات کے 1500 جشن ولادت کی مناسبت سے روحانی محفل میں شریک شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو آقائے کائنات کی سیرت اور طرز زندگی بارے آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں