وزیرآباد وزیرآباد میں سیلاب کے بعد ڈینگی پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر پنجاب حکومت کی ہدایات پر محکمہ صحت نے ڈینگی مچھر کی افزائش اور اس سے بچاؤ کے لیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وزیرآباد ڈاکٹر حماد چیمہ کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے سپرے کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں سمیت وزیرآباد میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے سپرے کرنے کا آغاز کیا ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حماد چیمہ کی زیر نگرانی سیلاب زدہ علاقوں میں سپرے کیا جا رہا ہے قبرستانوں ندی نالوں اور شہر کے مختلف علاقوں میں مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر حماد چیمہ نے بتایا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے وزیراعلبی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ وزیرآباد میں سپرے کرنے کا آغاز کیا گیا ہے تا کہ علاقہ میں ڈینگی کے مرض سے بچا جا سکے۔
