کراچی کا رہائشی مسافر ٹرین پر چڑھنے کو کوشش میں حادثہ کا شکار ،ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

Spread the love

وزیرآباد:‌ کراچی کا رہائشی مسافر ٹرین پر چڑھنے کو کوشش میں حادثہ کا شکار ،ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ،نعش سول اسپتال وزیرآباد منتقل ریلوے پولیس مصروف تحقیق وزیرآباد ریلوے اسٹیشن پر کراچی سے آکر پشاور جانے والی مسافر ٹرین رحمان بابا کا مسافر وقار حسین جو کہ کراچی سے سفر کرتے ہوے پشاور جا رہا تھا ٹرین کے وزیرآباد میں قیام کے بعد ٹرین روانگی پر اپنی سیٹ کے لیے بوگی میں میں چڑھتے ہوے پاؤں پھسلنے سے ٹریک پر جا گرا اور چلتی ٹرین مسافر کے اوپر سے گذر گئی مسافر وقار حسین حادثہ کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی نعش ریلوے پولیس نے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر کے دیگر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے حادثہ میں جاں بحق ہونے والا وقار حسین کراچی کے علاقہ لانڈھی کا رہائشی ہے اور آبائی طور پر خیبر پختونخواہ کے علاقہ ترنگی بالا مانسہرہ سے تعلق رکھتا تھا ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے عزیز و اقارب کو اطلاع کی جا رہی ہے دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن وزیرآباد پر رحمان بابا سمیت دیگر ٹرینوں کے وقفہ قیام میں اضافہ کیا جائے تا کہ ایسے جاں لیوا حادثات رونما نہ ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں