دریائے چناب کے قریب واقع موضع کوٹ نتھو میں آتش گیر مواد پھٹنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) دریائے چناب کے قریب واقع موضع کوٹ نتھو میں آتش گیر مواد پھٹنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق سیلابی پانی کے ساتھ آنے والا بم پھٹا ہے جس سے زخمی شخص کے دونوں ہاتھ ضائع ہو گئے ہیں مقامی پولیس تحقیقات میں مصروف۔وزیرآباد میں دریائے چناب کی پٹی پر واقع گاؤں کوٹ نتھو میں مقامی زمیندار کے ڈیرہ پر ملازمت کرنے والا محنت کش محمد رمضان جانوروں کو چرانے کے لیے بیلہ گیا تھا جہاں پر اس نے کھلونا نما ایک چیز دیکھی اسے پکڑتے ہی دھماکہ ہو گیا اور محمد رمضان اپنے دونوں ہاتھ گنوا بیٹھا زخمی شخص کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ابتدائی امداد کے بعد خطرناک حالت کے پیش نظر گوجرانولہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے پولیس تھانہ سوہدرہ اور ڈی ایس پی سرکل عبد الحمید ورک اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیلاب میں بہہ کر آنے والا آتش گیر مادہ بارودی سرنگ ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں