
جہلم(بلال رضا)تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے چیرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان، صدر سعید احمد اور ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر قمر رزاق منہاس نے ملاقات کی۔اس موقع پر وفد نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات میں ضلعی سطح پر انسانی حقوق، صحت اور سماجی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عبدالغفور چوہان نے ڈپٹی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کے دستِ بازو ہیں اور ضلع جہلم کی ترقی و بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم میں عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت اور عوامی شمولیت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔
