وزیرآباد؛ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) یوتھ کے نوجوان بھر پور حصہ لیں گے قائدین مسلم لیگ نوجوانوں کو بلدیاتی انتخابات میں اتاریں تو بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے ان خیالات کا اظہار نوجوان مسلم لیگی راہنما داؤد ظفر کلیار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے لیے قیادت کا فیصلہ انتہائی زبردست ہے بلال فاروق تارڑ نوجوان مسلم لیگیوں کے ہر دلعزیز ہیں شیڈول کا اعلان ہو جائے تو قائدین کو بلال فاروق تارڑ کی سیٹ جیت کر قیادت کو تحفہ دیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے اقدامات کے حوالہ سے تاریخ رقم کر دی ہے امن و امان کی صورتحال میں سی سی ڈی کا قیام اور کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کر دیئے الیکٹرک بسوں کا منصوبہ ہو یا تعمیر و ترقی کے پروگرامز پنجاب ملک کے دیگر صوبوں سے ممتاز نظر آتا ہے۔
