پنجاب کالج وزیرآباد میں نئے آنے والے سٹوڈنٹس کو خوش آمد کہنے کے لیے نجی ہوٹل میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

وزیرآباد : پنجاب کالج وزیرآباد میں نئے آنے والے سٹوڈنٹس کو خوش آمد کہنے کے لیے نجی ہوٹل میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پنجاب کالجز گجرات رانا محمد یونس اور پرنسپل پروفیسر حافظ محمد آصف عثمانی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں پرنسپل پنجاب کالج کھاریاں شعیب چوہدری ،اسسٹنٹ پروفیسر مولانا ظفر علی خان ڈگری کالج پروفیسر لیاقت نذیر ،ڈائریکٹر ہوپ سکول سسٹم محمد فیاض ،چیئرمین پاکستان ایجوکیشن فورم مختار حمزہ بھٹی ،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول سوہدرہ ماسٹر عبد الرزاق و دیگر شامل تھے۔تقریب میں نئے آنے والے سٹوڈنٹس کو کالج کی طرف سے ویلکم کیا گیا اور سٹوڈنٹس نے مختلف سبق آموز اور مزاخیہ خاکے پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حافظ آصف عثمانی نے کہا کہ پنجاب کالجز نے اس سال بھی تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں انہی نمایاں کامیابیوں کی بدولت ہی والدین نے اس سال بھی پنجاب کالج پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے اپنے بچوں کو ہمارے پاس داخل کروایا ہے اور ہم ان کے اس اعتماد پر پورا اتریں گے انہوں نے کہا کہ کہ کئی دہائیوں سے پنجاب کالجز ملک کے تعلیمی نظام میں بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ڈائریکٹر پنجاب کالجز رانا محمد یونس نے کہا کہ نہ صرف تعلیمی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشنز ہی پنجاب کالجز کا طرہ امتیاز ہے مجھے بچوں کی پرفامنس دیکھ کر خوشی ہوئی ہے اور کہا جا سکتا ہے کہ یہ سٹوڈنٹس انتہائی قابل اور چست ہیں جو آگے جا کرملک و قوم کی خدمت کریں گے ۔(فوٹو)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں