
سکندر ملک وزیراباد
صوبائی وزیرسوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی وزیراعلیٰ پنجاب، دھی رانی پروگرام، کے تحت منعقدہ اجتماعی شادی کی تقریب میں ایڈن مارکی وزیراباد آمد۔مہمانوں کا استقبال پھول کی پتیاں نچھاور کر کے ہار پہنا کر اور گلدستہ پیش کیا گیا خوشی کے موقع پر ڈھول کی تھاپ پر رقص ۔
پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت امسال 5 ہزار سے زائد شادیاں کروائی جائیں گی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت ضلع گوجرانوالہ کے 165 مستحق جوڑوں کی شادی کروائی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہر نوبیاہتا جوڑے کو 2 لاکھ روپے سلامی دی گئی ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دولہا دولہن کو عروسی جوڑا بھی تحفہ میں دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب
نوبیاہتا شادی شدہ جوڑوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
پنجاب دھی رانی پروگرام کی اجتماعی شادی کی تقریب میں 17.مسیحی جوڑے بھی شامل ہیں ۔
نوبیاہتا جوڑوں میں گوجرانوالہ سٹی کے 15، صدر کے 21، کامونکی کے 29، نوشہرہ ورکاں کے 46 اور وزیراباد کے 54 جوڑے شامل ہیں ۔
اجتماعی شادی کی تقریب میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی امیدوار بلال فاروق تارڑ،وقار چیمہ ،عدنان افضل چٹھہ ،قیصر اقبال سندھو، عمران خالد بٹ،عمر فاروق ڈار ،محمد نواز چوہان ،عمانوئل اطہر،مس سونیا عاشق ،سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب جاوید اختر محمود ،کمشنر سید نوید حیدر شیرازی ڈپٹی کمشنر نوید احمد،اے سی وزیر آباد زرقون ،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی ہمایوں بٹ اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت۔
حکومت پنجاب کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں کو تحائف اور بذریعہ اے ٹی ایم کارڈز سلامی کی رقم دی گئی۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب دھی رانی پروگرام تاریخ ساز فلاحی انیشیٹو ہے۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
عظیم مقصد کے لیے اللہ تعالٰی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو چنا ہے اور قائدانہ صلاحیتیں بھی عطا کں ہیں۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام نے معاشرتی ناہمواریوں کا خاتمہ کیا ہے ۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
پنجاب دھی رانی پروگرام کا انعقاد والدین کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے لیے نہ ختم ہونے والی دعاؤں کی بنیاد ہے ۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
والدین اور نوبیاہتا جوڑوں نے اجتماعی شادی کی پروقار تقریب کے انعقاد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیرسوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کا شکریہ ادا کیا ۔
اجتماعی شادی کی تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مس سمیرا اقبال اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے دیگر افسران بھی موجود۔
