برطانیہ کی سیاست کا بہت بڑا نام برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین کے بھائی بریڈ فورڈ کونسل کے لوکل وزیر کونسلر کامران حسین سے اور ان کے والد سابق کونسلر بریڈ فورڈ بزرگ سیاستدان چوہدری الطاف حسین سے ملنے اور ان کی طرف سے دوستوں کے اعزاز میں دعوت ناشتہ میں شرکت کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ میرپور آزاد کشمیر چوہدری الطاف ویلا پھوٹھی ہاؤس پہنچے پر مرکزی دروازے پر بریڈ فورڈ کونسل کے لوکل وزیر کونسلر کامران حسین نے استقبال کیا انہوں نے اپنے وسیع چوہدری الطاف ویلا ہاؤس جو پندرہ کنال پر مشتمل ہے کا وزٹ کروایا انہوں نے بتایا کہ وہ ہر سال اپنی فیملی کے ساتھ اپنے آبائی شہر میرپور آتے ہیں اور چند ہفتے قیام کرتے ہیں ان کے والد چوہدری الطاف حسین نے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی ان کے بڑے بیٹے ایم پی بیرسٹر عمران حسین برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے اہم حکومتی عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں وہ کسی بھی نیشنل اور انٹرنیشنل ایشو پر کھل کر بات کرتے ہیں کونسلر کامران حسین اس وقت بریڈ فورڈ کونسل میں لوکل کیبنٹ کمشنر لوکل وزیر ہیں وہ بھی کونسلر ہونے کے ساتھ ساتھ پروفیشنل وکیل ہیں ناشتہ کی تقریب میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر چوہدری سعید بھی خصوصی طور پر شریک ہوے
