مسلم لیگ ن برطانیہ تجارتی ونگ کے صدر بین الاقوامی تجارتی شخصیت چوہدری خالد محمود ہنجرا نے پاکستان سے آئے ہوئے سپرٹینڈنٹ پولیس لیگل سٹاف آفیسر آر پی او ڈویژن گوجرانوالہ چوہدری صفدر ہنجرا اور انکے بھتیجے چوہدری رضا ہنجرا کی ماسٹر ڈگری گریجویشن کی خوشی میں لاہوری نظارہ مانچسٹر میں عشائیہ دیا

لندن عارف چودھری
جس میں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل ، اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے نائب چئیرمن بیرسٹر امجد ملک ،ڈپٹی لارڈ میئر مانچسٹر سٹی کونسلر شوکت علی ، ڈپٹی مئیر روچڈیل کونسلر فیصل رانا ، ڈپٹی لیڈر روچڈیل کونسل علی عدالت ، سابق مئیر کونسلر شکیل احمد ،سالیسٹر بلال بابر، چودھری افتخار چیمہ – محمد عابد،ریٹاہرڈ بریگیڈیئر ارشد ملک – ازاد کشمیر کے سابق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کاکڑوی ، جدید طریقہ علاج سٹم سیلز کے ماہر معالج ڈاکٹر داؤد قاضی ، چودھری محمد یعقوب ، ایم کیو ایم برطانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاہد سدھو ،کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ،راجہ رضا اللہ لمبردار – سالیسٹر بلال بابر -محمد عابد – سید شاھد علی و دیگر کی شرکت ۔ مہمان خصوصی چوہدری صفدر ہنجرا اور چودھری رضا ہنجرا نے کہا کہ اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات نے خالد چوہدری کی جانب سے ہمارے اعزاز میں رکھے گئے عشائیہ میں شرکت کر کے عزت افزائی کی مجھے ایسے ہی محسوس ہو رہا ہے کہ میں پاکستان میں ہی ہوں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کالج اور یونیورسٹی زمانہ کے دوست احباب نے شرکت کر کے ماحول کو مزید رنگین بنا دیا۔ قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل نے کہا کہ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سے ملکر ایک دوسرے کے خیالات کا تبادلہ خیال ہونے کے ساتھ پاکستان سے آئے مہمانوں سے وطن بارے بات چیت کر کے اچھا لگتا ہے۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ پاکستان سے آئے مہمان سے ملکر اچھا لگا اس سے ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع ملتا ہے ۔ ڈپٹی مئیر راچڈیل فیصل رانا اور ڈپٹی لیڈر روچڈیل کونسلر علی عدالت نے کہا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے افراد نے عشائیہ میں شرکت کی اور پاکستان سے آئے مہمان سے ملاقات کی باہمی گفت و شنید ہوئ۔ ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر شوکت علی وسابق مئیر کونسلر شکیل احمد سالیسٹر کونسلر بلال بابر – ولید و دیگر افراد نے بھی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر خالد چوہدری ہنجرا کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن سے آئے مہمان سے ملکر اچھا لگا ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا سنہری موقع ملا۔ میزبان چوہدری خالد ہنجرا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے آئے مہمان کی مہمان نوازی ہماری ثقافت کا حصہ ہے تاکہ وہ جب مادر وطن واپس جائیں تو اچھی یادیں ہمیشہ انکے ساتھ رہیں۔
پاکستان سے آئے مہمانوں کی خاطر تواضع اور انکی عزت و تکریم کو بڑھانے میں برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا کردار مثالی ہے
