گلگت (پ ر) گلگت بلتستان لوکل کونسلات کے چار فوڈ انسپکٹرز کو گریڈ 17 دیکر میٹ انسپکٹرز بنادئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جی بی لوکل کونسلات کے ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کے سفارشات پہ طویل عرصے سے ترقی کے منتظر 4 سینئر فوڈانسپکٹرز کو سکیل 17 میں ترقی دیکر میٹ انسپکٹر بنادئے گئے۔ جن میں میونسپل کارپوریشن کے دبنگ فوڈ انسپکٹر راشد حسین قاسمی بھی شامل ہیں۔اسکے علاوہ شاہنواز خان، ذوالفقار اور ساجد بھی ترقی پانے خوش نصیب آفیسران کا نام بھی شامل ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایک چیف کوآرپوریشن بی پی ایس 18 کو ڈپٹی ڈائریکٹر جبکہ ایڈمن آفیسر کو بھی 17 دیکر اپنے موجودہ کیڈر میں کام کرنے کا حکمنامہ شامل ہے۔ واضح رہے میونسپل کارپوریشن کے راشد حسین قاسمی ایک محنتی، ایماندار خوش اخلاق اور ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کیلئے انکی بڑی خدمات ہیں۔ پیشہ وارانہ خدمات کیدوران انہیں کئی چیلنجز کاسامنا رہا۔ مگر ہمیشہ ادارے کا مفاد عزیز رکھا۔ ان کے دیگر ساتھی کسی تعارف کے محتاج نہیں سبھی فوڈ انسپکٹرز نے اپنے اپنے اضلاع میں ادارے کا رٹ قائم کیا۔ دیر آید درست آید کے مصداق بالاآخر انکو محنت کا صلہ مل گیا۔ امید ادارہ دیگر آفیشلز کو۔بھی انکے حقوق کا خیال رکھا جائے گا۔ فوڈ انسپکٹر راشد حسین کی محکمانہ ترقی پر ضلعی انتظامی آفیسران سٹاف اور میونسپل کارپوریشن و سٹاف نے مبارک باد کے پیغامات دئے ہیں۔
