مسلم ھینڈز پاکستان کے زیر اہتمام چوتھی آل پاکستان مسلم ھینڈز انٹر سکولز فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد

Spread the love

وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف) مسلم ھینڈز پاکستان کے زیر اہتمام چوتھی آل پاکستان مسلم ھینڈز انٹر سکولز فٹبال چیمپئن شپ 6 تا 9 نومبر مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ وزیر آباد کے محمد رشید فٹبال گراؤنڈ میں کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور کی زیر نگرانی منعقد ہو گی۔ جس میں اسلام آ باد ،لاہور،وزیراباد، بالاکوٹ ، کوٹلی،میر پور، بھیرہ،پشاور،باغ،گوجر خاں اور سوہدرہ کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی کے مطابق تمام کھلاڑیوں ،افیشلز اور مہمانوں کے قیام وطعام کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی کے ساتھ نقد انعام سے نوازا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں