گیارہ روز سے لاپتہ ہونیوالی 10سالہ کمسن بچی کا تاحال سراغ نہ لگ سکا

Spread the love

وزیرآباد: گیارہ روز سے لاپتہ ہونیوالی 10سالہ کمسن بچی کا تاحال سراغ نہ لگ سکا،والدہ غم سے نڈھال۔ونجووالی کی رہائشی10سالہ کنیز فاطمہ کی والدہ نے بتایا کہ بچی چیمہ کالونی میں آصف جٹ کے گھر پر کام کرتی تھی 19اکتوبر کو 3بجے وہ کام پر گئی تو واپس نہ آئی۔پولیس کو بھی درخواست دے دی ہے لیکن پولیس بھی تاحال بچی کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔کنیز فاطمہ کی والدہ نے کہا کہ کہ ڈر ہے کہ میری بچی کو کسی نے مار نہ دیا ہو وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،سی سی ڈی پنجاب،آر پی او،سی پی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بچی کی گمشدگی کا فوری نوٹس لیکر میری بچی کو بازیاب کروایا جائے۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں