وزیرآباد مردم خیز سر زمین اہل وزیرآباد کی خدمت کو اعزاز سمجھوں گا

Spread the love

وزیرآباد وزیرآباد مردم خیز سر زمین اہل وزیرآباد کی خدمت کو اعزاز سمجھوں گا ،خواہش ہے کہ کچھ ایسا کر جاؤں کہ اہل وزیرآباد مجھے ہمیشہ یاد رکھیں ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ نے بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے اراکین سے تعارفی نشست کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر سابق صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،نائب امیر جماعت اسلامی صابر حسین بٹ بھی موجود تھے صدر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کو وزیرآباد کے جغرافیہ و ثقافت بارے بریفنگ دی جنرل سیکرٹری پریس کلب سید ضمیر کاظمی نے وزیرآباد سے مشاہیر اور علمی و ادبی شخصیات بارے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے کہا کہ خدمت کو نصب العین سمجھتا ہوں غریب پروری کو عبادت ۔ دوران سروس میری کوشش ہو گی کہ متوسط طبقہ کے افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں اور مظلومین کا دادرس بن جاؤں۔ مجھے میرے بڑوں نے یہ سبق دیا کہ عفو و درگزر کو اپناؤں اور میری کوشش ہو گی کہ وزیرآباد کو مثالی شہروں میں لاکھڑا کروں۔ صفائی ستھرائی کے معاملات ہوں یا اشیائے خوردونوش کی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق دستیابی۔ ہر جگہ اپنا روشن کردار ادا کرنا فخر سمجھوں گا ،مختلف محکموں سے منسلک ماتحت افسران کے مسائل اور ان سے جڑے شہریوں کے معاملات میں شفافیت میری ترجیح ہو گی اس موقع پر صدر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ ،جنرل سیکرٹری سید ضمیر کاظمی،سرپرست اعلی صابر حسین بٹ ،سرپرست میاں شہباز احمد ،بابو حامد منظور ،وقاص خالد ہاشمی ،سیف اللہ بٹ،منظور حسین پھول ،فاروق سومرو،نعیم میو نے اسسٹنٹ کمشنر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں