وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف) مسلم ھینڈز پاکستان کے زیر انتظام چوتھی سالانہ مسلم ھینڈز انٹر سکولز فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب مورخہ 6 نومبر جمعرات کو 10بجے دن کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور کی زیر صدارت مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ وزیر آباد کے محمد رشید فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اعلیٰ بریگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین ، ممتاز صنعت کار خواجہ حسن مسعود مینجنگ ڈائریکٹر فارورڈ سپورٹس اور سابق ایم پی اے بلال فاروق تارڑ مہمانان خصوصی ہوں گے۔مسلم ھینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک کے مطابق پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی کی زیر نگرانی ہونے والی چیمپئن شپ میں کوٹلی،باغ،میرپور ،بالا کوٹ آزاد کشمیر پشاور اسلام آباد ،بھیرہ لاھور،سوہدرہ،وزیراباد،گوجر خاں کی بارہ منتخب ٹیمیں حصہ لیں گی ۔چار روز تک دن رات کے میچز کے بعد فائنل میچ 9نومبر اتوار کو کھیلا جائیگا اور اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں ونر،رنر اپ ٹرافی شیلڈز میڈل اور نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ ایڈمن آفیسر واجد نعیم کے مطابق سٹیڈیم اور کمپلیکس کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔مہمان کھلاڑیوں کے استقبال ، قیام وطعام اور سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں
