وزیرآباد : پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں ضلع سیالکوٹ کی سیٹ پر چوہدری رضا سبحانی ایڈووکیٹ کی کامیابی پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع سیالکوٹ کے اراکین نے مبارکباد پیش کی ہے، مبارکباد دیتے ہوئے سید سلمان شمسی ایڈووکیٹ، چوہدری محسن علی رانجھا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، سید اسد علی رضوی، سید عامر علی نقوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ وکلاء ونگ نے چوہدری رضا سبحانی ایڈووکیٹ کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے واضح رہے کہ کچھ روز قبل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع سیالکوٹ کے نمائندہ وفد نے ضلعی صدر چوہدری احسان اللہ دیال اور صوبائی رابطہ سیکریٹری مولانا سید ضیغم عباس ترمذی کے سربراہی میں وفاقی وزیر مملکت برائے پلاننگ چوہدری ارمغان سبحانی سے تفصیلی ملاقات کرکے ان کے برادر خورد چوہدری رضا سبحانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا۔
