اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین ان ایکشن ،گیس ری کینٹنگ کمپنی کو سر بمہر کر دیا

Spread the love

وزیرآباد: اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین ان ایکشن ،گیس ری کینٹنگ کمپنی کو سر بمہر کر دیا ،سوہدرہ مریم نواز ہیلتھ سینٹر کا دورہ غیر حاضر ایم ایس اور عملہ کو طلب کر لیا ،سیالکوٹ روڈ پر تعمیراتی کام کا جائزہ ،سبزی منڈی کا وزٹ ،نجی ڈیری فارم کا دورہ ،سیالکوٹ وزیرآباد بائے پاس اور قائداعظم ڈویژنل پبلک اسکول سمیت مختلف یونین کونسلز کے دورے کاموں کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین نے سوہدرہ کے قریب نجی گیس پلانٹ سیل کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ری فلنگ پر کارروائی کی دورانِ معائنہ گیس پلانٹ کو غیر معیاری اور نان کمپنی سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ پر موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔معائنے کے دوران تین گاڑیاں غیر معیاری سلنڈرز سے بھری ہوئی موقع پر پائی گئیں۔پلانٹ کو فوری طور پر سیل کر کے کارروائی عمل میں لائی گئی۔اور متعلقہ فریقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفتر میں اصلی دستاویزات کے ساتھ پیش ہوں اسسٹنٹ کمشنر نے سبز منڈی کا دورہ کیا اور سبزیوں و فروٹ کے نرخوں سمیت سبز منڈی میں حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کے لیے بنائے گئے ایس و پیز کا جائزہ لیا جبکہ وہ مقامی نجی ڈیری فارم پر بھی گئے اور دودھ کی پیداواری صلاحیت پر بریفنگ لی اور دودھ کے نرخوں بارے استفسار کیا اسسٹنٹ کمشنر نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک اسکول کی تعمیر و تزئین بارے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو بریفنگ دی انہوں نے مختلف یونین کونسلز میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات بارے جائزہ لیا اور مختلف مقامات کی انسپیکشن کی اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد کے ہمراہ زیر تعمیر سیالکوٹ وزیرآباد بائے پاس کا معائنہ کیا اور ڈپٹی کمشنر وزیرآباد کو تعمیراتی کام بارے بریف کیا اسسٹنٹ کمشنر نے زیر تعمیر سیالکوٹ روڈ پر تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے کی جانے والی پلانٹیشن کا معائنہ کیا ۔انہوں نے مریم نواز اسپتال سوہدرہ میں دورہ کے دوران ایم ایس اور عملہ کے افراد کی غیر حاضری کا نوٹس لیا عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا اور غیر حاضر عملہ کو اپنے آفس طلب کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں