ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد کا وزیرآںاد کا دورہ

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد کا وزیرآںاد کا دورہ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات کا بھی وزٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ کے ہمراہ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ کیا اور وہاں جاری کاموں کا جائزہ لیا سکول انتظامیہ نے انہیں جاری کاموں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ نشاندہی شدہ مسائل پر بھرپور کام جاری ہے تاکہ مقررہ وقت پر کام مکمل ہو سکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ یہ خوبصورت سکول وزیرآںاد کی عوام کے لیے تحفہ ہے جس پر جلد کام مکمل ہو جائے گا۔علاؤہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کا دورہ کیا اور سبزہ زار کو خوبصورت بنانے کےلئے اقدامات کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہماری اولین ترجیح عوامی خدمت ہونی چاہیے۔(

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں