ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے مقصد سے محکمہ اسکول ایجوکیشن اور دیگر جاری کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سکیموں کے حوالے سے اجلاس

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخارالحق)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے مقصد سے محکمہ اسکول ایجوکیشن اور دیگر جاری کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سکیموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں روڈ سیکٹر کی ایک سکیم، سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ایک سکیم شامل کی گئی، جبکہ شامل کی گئی سکیموں میں ایس اے پی پروگرام سے کی گئی بچت کو استعمال میں لایا گیا ہے، جلالپور اریگیشن پرجیکٹ میں آنے والے سکول کی تعمیر کے لئے سکیم کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع جہلم کے 758 سرکاری سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی، خطرناک عمارتوں کی بحالی، واشرومز کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کام مکمل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ دیگر جاری ترقیاتی سکیموں میں وسعت کے لیے بھی اجلاس میں منظوری دی گئی ہے، جلالپور اریگیشن پروجیکٹ میں خصوصی اسکول کے لئے 10.8ملین روپے مختص کیے گئے ہیں،جبکہ14.5ملین روپے کی لاگت سے سڑک کی تعمیر کی جائیگی۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی سید نذارت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، ڈی ای ایجوکیشن سید مظہر حسین شاہ،ایکسین بلڈنگ، ایکسین اریگیشن اور ایکسین پبلک ہیلتھ کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ شہری ترقی اورعوامی ریلیف کے منصوبوں پر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع جہلم میں متعدد منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے مختلف پروجیکٹس کے دورے جاری ہیں اور انکا مقصد عوامی پروجیکٹ کی بروقت تکمیل اور معیار کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے مذکورہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ عوامی پروجیکٹ پر اہداف کے مطابق کام مکمل کیا جائے اور بروقت منصوبے مکمل کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ شہر میں صاف پانی کی سکیموں پر کام میں تیزی لا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے متعدد منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر،واٹر سپلائی، نالیوں کی تعمیر و صفائی،سیورج کے نظام کی بحالی، پرانی سکیموں کی مرمت، واٹر فلٹر پلانٹس کی تنصیب، سرکاری سکولوں کی عمارتوں اور اضافی کلاس رومز کی تعمیر شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعمیراتی کام کی کوالٹی پر ہر گز سمجوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں