نوجوان نسل کوبے راہ روی اورنشہ جیسی لعنت سے بچا نے کے لئے کھیلوں کافروغ بہت ضروری ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار)نوجوان نسل کوبے راہ روی اورنشہ جیسی لعنت سے بچا نے کے لئے کھیلوں کافروغ بہت ضروری ہے۔کھیل کودسے جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونماکوفروغ اوراستحکام حاصل ہوتا ہے۔ان خیا لا ت کا اظہار سنیئر وائس پریذیڈنٹ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میاں مراد ارشد نے مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کے زیر اہتمام مسلم ہیندز ایجوکیشنل کیمپلیکس رشید گراؤنڈ میں کرکٹ میچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایگزیکٹو ممبرز بلال خان،مہتاب مقصود،کنٹری ہیڈ صاحبزادہ سید ضیاء النور،پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی،واجد نعیم،مظفر اقبال چشتی سمیت طلباء وطالبات کی کثیرتعدادموجودتھی۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کوگمرا ہی بے راہ روی کے سیلاب میں ڈوبنے سے بچا یا جاسکتا ہے،جوکھیلوں کوفروغ دیتے ہیں وہ انسانیت سے پیارکرنے والے ہوتے ہیں،نوجوان نسل ہی ہمارا مستقبل ہے اپنے مستقبل کودرخشندہ بنا نے کے لئے ان کوکھیل کے میدانوں کی جانب راغب کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں