وزیرآباد(نا مہ نگار) ضلعی نائب صدر مسلم لیگ (ن) محمد زمان چیمہ آف دوڈانوالی نے نومنتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے اور نیشنل اسمبلی عوامی مسائل کو احسن انداز میں پیش کرسکیں گے،بلال فاروق تارڑ عوامی شخصیت ہیں اور وہ اپنے علاقہ کی عوام کے مسائل کو بھی بہتر انداز میں سمجھتے ہیں اور ان کو حل کرانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں گے،علاقہ کو مثالی بنانے میں بہترین اقدامات اٹھائینگے،تارڑ خاندان عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والا خاندان ہے،مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
