وزیرآباد سیالکوٹ روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے حساس ادارے کے ملازم میاں بیوی کی کار کو حادثہ،

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد سیالکوٹ روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے حساس ادارے کے ملازم میاں بیوی کی کار کو حادثہ، خاتون لیڈی ڈاکٹر جاں بحق،شوہر سمیت تین زخمی ہسپتال منتقل۔ وزیرآباد سیالکوٹ روڈ سوہدرہ موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی نے سیالکوٹ سے اسلام آباد جاتے ہوئے حساس ادارے کے ملازم میاں بیوی کی گاڑی کو عقبی جانب سے ہٹ کیا جس کی وجہ سے گاڑی ڈیوائڈر سے کراس کرتے ہوے مخالف سمت سے آنے والی ہنڈائی ڈاکسن گاڑی سے ٹکرا گئی حادثہ میں کار سوار خاتون (ر) کرنل ڈاکٹر سعدیہ موقع پر جاں بحق جبکہ ان کے ہمراہ سوار ان کے شوہر (ر) برگیڈیر ڈاکٹر وحید ساکنان ڈی ایچ اے اسلام آباد زخمی ہو گئے جبکہ حادثہ میں مخالف سمت سے آنے والی گاڑی میں سوار محمد سلیم سکنہ ننکانہ صاحب اور رفتاج بیگم سکنہ حاجی والا گجرات زخمی ہو گئے ریسکیو حکام نے زخمیوں اور نعش کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا زخمی برگیڈیر(ر) وحید کو شدید زخموں کی وجہ سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں