جماعت اسلامی وزیرآباد کے راہنما اعجاز قیصر نے کہا ہے کہ ہمارااجتماع عام ظلم و جبر کے مسلط نظام کی تبدیلی کے لئے ہے

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) جماعت اسلامی وزیرآباد کے راہنما اعجاز قیصر نے کہا ہے کہ ہمارااجتماع عام ظلم و جبر کے مسلط نظام کی تبدیلی کے لئے ہے۔ ہم جاگیرداری اور سرمایہ داری کے آئین سے متصادم نظام کو بدلنے کی بات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ 21تا 23نومبر کو مینار پاکستان کی تاریخی اجتماع گاہ میں منعقد ہونے والا اجتماع عام ایک نئی تاریخ رقم کرے گا اور آئندہ آنے والے مراحل کے لئے مضبوط جدوجہد کا استعارہ بنے گا۔وزیرآباد میں اجتماع عام کی تیاریاں جاری ہیں مرد و خواتین پر مشتمل قافلے اجتماع عام میں پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ 21نومبر کونماز جمعہ کے بعد تین روزہ اجتماع عام کا باقاعدہ آغاز ہو گا اور 23 نومبر تک جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں