وزیرآباد(نا مہ نگار) ہم نے ہمیشہ وزیرآباد بار میں پیار محبت اور اتفاق اتحاد کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور دیتے رہیں گے کیونکہ وکلا ء کی عزت ووقار ہمارے لیے ہر شے پر مقدم ہے، بار کی عزت وعظمت کی خاطر جدوجہد جاری ہے اور رہے گی۔ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکت بار ایسوسی ایشن وقار احمد رندھاوا ایڈووکیٹ نے فیضان مقصود ڈار ایڈوو کیٹ ودیگر سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری میرے دست وبازو ہیں،وکلاء برادری کے حقوق کی سربلندی کے لئے پہلے بھی محنت آئندہ بھی شبانہ روز کی جدوجہد کے ذریعے وکلاء کی عزت ووقار کو قائم کرینگے،وکلاء برادری کے ساتھ مل کر با ر کو مثالی بنائینگے، وکلاء قانون کی عملداری کے پاسدار ہیں، جن میں باہمی محبت سلوک اتفاق ہوتا ہے و ہی عزت ومنزلت پا تے ہیں محبتوں سے قربتیں بڑھتی ہیں۔
