وزیرآباد(نا مہ نگار) ذکر رب کریم اور ذکر محبوب صلی اللہ علیہ وسلم رب کریم سے دلوں کو حلاوت وتازگی حاصل ہوتی ہے،ذکر کرنے والے دل زندہ اور پرسکون رہتے ہیں اللہ کے ذکر اور فکر آخرت سے مسلمان کے ایمان کو استحکامت ملتی ہے،ذکر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور محبت آل صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے ایمان کی اساس ہے۔ان خیالات کا اظہار علامہ پروفیسر قاضی مطیع اللہ سعیدی نے صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن عامر مشتاق،شیخ مرسلین،محمد قاسم،ڈاکٹرسید رضا سلطان سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دینی وروحانی محافل سے ایمان کو تقویت،تازگی اور تعلیمات قرآن مجید کو فروغ ملتا ہے،قرآن مجید اور سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایک پر تو ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کی شان اقدس اور عظمت بے مثال کو دنیا وآخرت میں منفرد مقام حاصل ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کے لئے سراپا رحمت ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت وزندگی انسانیت کے لئے بہترین نمونہ اور تعلیمات،عدل ومحبت،رواداری،اخوت،بھائی چارے کے فروغ پر مبنی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب جیسے جاہل معاشرے کو اپنے اخلاق وکردار سے عظمت کی بلندیوں تک پہنچایا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا ہر پہلو مسلمان کے لئے ایک مکتب کی حیثیت رکھتا ہے،اللہ تعالیٰ کی خوشنودی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے انسانی خدمت،اخلاقیات،دیانتداری انصاف وعدلکی راہ کے تعین میں مدد ملتی ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل پیرا پوکر ہم دنیا وآخرت کی کامیابی اپنا مقدر کرتے ہیں۔(فوٹو ہمراہ ہے)
