نجی ادارے فروغ علم کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں

Spread the love

وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف) نجی ادارے فروغ علم کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ تفریحی سرگرمیاں نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ صحت مند ماحول سٹوڈنٹس میں مثبت مسابقت کا رجحان پیدا کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر آباد ضلع کے چیف ایگزیکٹیو آ فیسر ایجوکیشن اختر علی خاں نے صفیہ ظہور الٰہی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام ماڈل ہائی سکول میں سالانہ فن فئیر کا افتتاح کرنے کے موقع پر ماہرین تعلیم اور میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چئیرمن ٹرسٹ اسد الہی نے بتایا کہ تمام طبقات کے سٹوڈنٹس کو جدید تعلیم کی یکساں سہولت فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔ پرنسپل میجر ریٹائرڈ طارق محمود اور ایڈمن آفیسر سعدیہ ملک نے کہا کہ بچوں کی فلاح کے لئے سٹوڈنٹ ،والدین اور انتظامی افسران کی تکون کو فعال بنا کر تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ۔ فن فئیر کے افتتاح کے بعد مہمان خصوصی سی،ای،او ایجوکیشن اختر علی خاں نے پاکستان ایجوکیشن فورم کے مرکزی چئیرمن حمزہ مختار بھٹی، چیمبر آف ایجوکیشن کے سربراہ محمد اشفاق وڑائچ ، پنجاب کالج کے پرنسپل آصف عثمانی،ایجوکیشن فورم کے صدر کرنل ریٹائرڈ ساجد باگڑی اور مسلم ھینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک کے ہمراہ فن فئیر کے سٹالز اور سٹوڈنٹس کے بنائے گئے ثقافتی ورثہ کے ماڈلز کا معائنہ کیا اور انکی کاوش کو سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں