گلگت # AC/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) عادل علی نے کہا کہ شہر میں گرانفروشی کی کوئی گنجائش نہیں، خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ، سردیوں میں خشک اور گیلی لکڑی سمیت بھورے کے قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے ، عوامی شکایات پر روزانہ کی بنیادوں پر کاروائی کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز تحصیلدار علی حیدر ،سیکٹر مجسٹریٹس اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ لکڑ خانوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخنامے پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کراونگا ، عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنی شکایات کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں قائم الفاکنٹرول شکایات سیل اور میڈیا سیل انچارج نمبرات 920724 اور 03555554145 پر اپنی شکایات درج کرائیں تاکہ فوری کاروائی کرکے عوام کو ریلیف دیا جاسکے ۔ ایندھن کی زائد منافع خوری پر کسی کو رعائت نہیں دونگا ، جمعرات کے روز کریک ڈاون کے موقع پر لکڑیوں کے قیمتوں میں خودساختہ مہنگائی کرنے پر ایک کارخانہ کو سیل کردیا اور دیگر کارخانہ مالکان کو لیگل نوٹسز جاری کردئے گئے ۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن(ر) محمد عارف کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔
