ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے نگرانی میں شہر میں فٹ پاتھ مافیا ، ریڑھیوں کے خلاف زبردست کاروائی

Spread the love


گلگت # AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے نگرانی میں شہر میں فٹ پاتھ مافیا ، ریڑھیوں ، اور غیر قانونی طور پر پارکنگ کے خلاف انکروچمنٹ ٹاسک فورس میونسپل کارپوریشن گلگت کے بلڈنگ انسپکٹرز ، منظور حسین ، مبارک حسین اور خرم سلامت کا بلدیہ فورس کے جوانوں کے ہمراہ زبردست کاروائی ، این ایل آئی چوک ، اتحاد چوک ، جماعت خانہ بازار ، راجہ بازار ، صدر بازار اور ائیرپورٹ بازار میں زبردست کاروائی ، روڈ کو ٹریفک میں خلل ڈالنے والے غیر قانونی پارکنگ کرنے والے درجنوں گاڑی مالکان کو نوٹسز جاری ، ریڑھیوں کو ریڈھی بازار منتقل کرنے کے احکامات ، جبکہ مصروف بازاروں میں آزادانہ گھومنے والے متعدد ریڑھیوں کو تحصیل آفس پہنچادئے ۔ انکروچمنٹ انسپکٹر منظور حسین نے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے جانب سے احکامات سے آگاہ کیا ۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے عوام الناس سے درخواست کی وہ جہاں کہیں بھی خلاف ورزی ہورہی ہے فوری تحصیل آفس شکایات درج کی جائیں ، تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ روڈ میں ٹریفک کیلئے خلل ڈالنے والے کسی کو نہیں بخشیں گے ۔ شہر فٹ پاتھ کو واگزار کرنے کے ساتھ صفائی کو یقینی بنائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں