وزیرآباد(نا مہ نگار) چیئرمین الفضل سوسائٹی ڈاکٹر محمد رفیق فضل اور ڈاکٹر باذل رفیق نے الفضل ہسپتال مین منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے قوموں کا مستقبل ہیں لیکن مستقبل صرف اس وقت روشن ہوتا ہے جب بچوں کے حقوق محفوظ ہوں، ان کا بچپن محفوظ ہو اور انہیں تعلیم، صحت، اظہارِ رائے اور شناخت کا وہ حق ملے جو اقوامِ متحدہ نے 1989ء میں منظور ہونے والے کنونشن آن رائٹس آف چائلڈمیں تفصیل سے بیان ہے، معصوم کلیوں کو سمجھنا بھی ہے ان کی عزتِ نفس کی حفاظت کرنا،ان کی معاشرے میں عزت افزائی کروانا، ان کی بہترین تعلیم و تربیت یقینی بنانا، ان کے معاشرتی، معاشی اور مذہبی حقوق کو سمجھنا اور ان کو مناسب اور صحت مند خوراک، کھیل کود اور علاج کی فراہمی اور جسمانی اور ذہنی صحت کا تحفظ کرنا،بچوں پر تشدد، جبری مشقت اور بدسلوکی کا خاتمہ کرنااور ان کو ترقی کے برابر مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کی پاسداری کرنا ہے،والدین کے آپسی جھگڑے یا ان میں سے کسی ایک کا سخت رویہ بچوں میں نفسیاتی مسائل کا سبب بنتا ہے تو کہیں شدید گھریلو رنجشوں میں بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے،والدین میں سے کوئی ایک نہ رہے تو انہیں دھتکارا جاتا ہے اس طرح ان کی آنکھیں،ان کی زندگی اصل خوشیوں اور رونقوں سے اس طرح محروم ہوجاتی ہے کہ بچے آگے چل کر بے راہ روی کا شکار ہوجاتے ہیں۔(فوٹو ہمراہ ہے)
