ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے وزیرآباد کے مرکزی دفتر میں عوامی مسائل سنے اور نکے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے

Spread the love


وزیرآباد (نامہ نگار) ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے وزیرآباد کے مرکزی دفتر میں عوامی مسائل سنے اور نکے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے وزیرآباد کے مرکزی دفتر میں عوامی مسائل سنے اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگی رہنما عنصر محمود سندھو ،عمران ٹھکرا ایڈووکیٹ ،علی کلیار و دیگر بھی موجود تھے۔حلقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد اپنے مسائل کے حل کے لیے دفتر میں آئی بلال فاروق تارڑ نے لوگوں کے مسائل کو سن کر انکے حل کے لیے اقدامات کیے۔بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر اتوار کو مرکزی دفتر میں عوامی شکایات سنا کریں گے مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے مسائل اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ وزیرآباد شہر کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج سسٹم کا ہے جس پر کروڑوں روپے کی لاگت سے جلد کام شروع ہو جائے گا سیوریج سسٹم کا پیپر ورک مکمل ہو چکا ہے اور 11 دسمبر کا اس کا ٹینڈر لگنے جا رہا ہے اس کے علاؤہ ہمارے دور میں سیالکوٹ روڈ مکمل ہونے جا رہی ہے جبکہ صاف پانی اور برساتی پانی کو محفوظ کرنے کے لیے کروڑں روپے کے بجٹ سے ہونے والے کام بھی تکمیل کے قریب ہیں جبکہ وزیرآباد میں گریں بسیں پہلے ہی سے رواں دواں ہیں اور دو روز قبل 60 ارب سے زائد مالیت کے گکھڑ سے ایمن آباد تک ماس ٹرانزٹ منصوبہ کا بھی وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جس سے عوام کو آسان سفری سہولیات میسر آ سکیں گی۔اس موقع پر سابق چیئرمین مسلم لیگی رہنما عنصر محمود سندھو نے کہا کہ اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوا کریں گے مسلم لیگ ن کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوا کرتے تھے اور اب بھی ہونے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں