وزیرآباد ( نامہ نگار )زندگی کی خوشیوں کو قربان کر کے دوسروں کو سکھ اور خوشی پہنچانے والے لوگ نایاب ہوتے ہیں اکثریت تو اپنی ذات میں مگن رہتی ہے یا زیادہ سے زیادہ اپنے گھر والوں تک محدود رہتے ہیں لیکن ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جو غیروں کو اپنوں کی طرح خود سے قریب رکھتے ہیں ان لوگوں کا مقصد حیات لوگوں کی مدد کرنا ہوتا ہے اب چاہے وہ کسی فلاحی ادارے سے منسلک ہو کر کام کریں یا انفرادی طور پر کام کریں ان جیسے انمول لوگوں کی سوچ ہی مختلف ہوتی ہے سیٹزن فورم ڈی سی کالونی کا قیام سوسائٹی کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے ہم ہر حوالہ سے آپ کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ممبران ڈی سی کالونی گوجرانوالہ میاں عماد ظفر ، چوہدری صداقت حسین گجر اور چوہدری نبی احمد چیمہ نے سٹیزن فورم ڈی سی کالونی کے اجلاس کے دوران کیا جس کی صدارت صدر سٹیزن فورم ڈی سی کالونی چوہدری محمد ایوب چہل نے کی جبکہ سیکرٹری کے فرائض محمد شبیر انجم مصطفائی نے سرانجام دئیے اجلاس میں خصوصی طور پر ڈی سی کالونی رجیم کے ایگزیکٹو معزز ممبران میاں عماد ظفر ، چوہدری صداقت حسین گجر اور چوہدری نبی احمد چیمہ نے شرکت کی جبکہ چیئرمین چوہدری محمد امین ورک ، وائس چیئرمین چوہدری ثناء اللہ دیو، نائب صدر رانا شفیق احمد اور چوہدری ذوالفقار احمد بلگن ، چوہدری احمد نوید چیمہ ،حاجی مراد احمد سلہری ، میاں بلال حنیف ،حاجی محمد اختر ، چوہدری مظہر حسین گجر ، چوہدری حسن یار ، میاں عتیج رضا ، میاں محمد یوسف ، ملک اسامہ ارشد ، حاجی محمد فاروق ، میاں عامر شہزاد ، حاجی شبیر احمد بھٹی ، محمد اصغر وڑائچ ، عادل اکرام اور دیگر نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر صدر سیٹزن فورم ڈی سی کالونی چوہدری محمد ایوب چہل اور چیئرمین چوہدری محمد امین ورک نے کہا کہ جو لوگ اللہ تعالی کی مخلوق کے لئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں ان کا یہ عمل اولین عبادت میں شمار ہوتا ہے ان کا یہی عمل آخرت میں نجات کا باعث بنے گا۔
