فخرِ جلالپور جٹاں لالہ محمد یوسف کو موبائل یونین ضلع گجرات کا نیا ضلعی چیئرمین منتخب کر لیا گیا

Spread the love

رپورٹ (مرزا طارق محمود )
فخرِ جلالپور جٹاں لالہ محمد یوسف کو موبائل یونین ضلع گجرات کا نیا ضلعی چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
ضلع بھر کے موبائل کاروباری حلقوں کی متفقہ رائے اور اعتماد کے بعد لالہ محمد کو موبائل یونین ضلع گجرات کا چیئرمین بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان کی نامزدگی کو موبائل انڈسٹری میں مثبت تبدیلی اور تاجر برادری کے لیے مضبوط آواز قرار دیا جا رہا ہے۔
تاجر برادری نے امید ظاہر کی ہے کہ لالہ محمدیوسف اپنے تجربے، کردار اور قیادت کے ذریعے موبائل مارکیٹ کے مسائل حل کرنے اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں