وزیرآباد(نامہ نگار)پنجاب بھرکی طرح ڈسٹرکٹ وزیرآباد میں بھی بھاری ٹریفک جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، جس سے دوردراز جانے والیمسافراورطلبا وطالبات،گورنمنٹ،پرائیوٹ ملازمین،ڈیلی ویجزمزدورطبقہ افرادپریشان حال ہیں ڈسٹرکٹ وزیرآباد سے دیگرڈسٹرکٹ جانے والے پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہونے سے مسافروں طلبا وطالبات کے ساتھ سازوسامان کی ترسیل بھی رک گئی۔۔جبکہ ٹرانسپورٹ ہڑتال کا چنگ چی آٹو رکشہ نے بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے اندرون شہر مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر خوب آمدنی کمانے میں مصروف نظرآئیجبکہ ٹرانسپورٹ مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین اور جرمانوں کی نئی شرح قابلِ مذمت ہے اور یہ فیصلے ٹرانسپورٹروں پر غیر ضروری بوجھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسٹمز قوانین میں کی جانے والی ترامیم کو ”ٹرانسپورٹرز کے معاشی قتل“ کے مترادف قرار دیا حکومت ایسے ظالمانہ قوانین فوراً واپس لے۔حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
