وزیرآباد(نا مہ نگار) انٹرنیشنل سپیشل پرسنز چلڈرن ڈے کے سلسلہ میں صدر پرچم ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ڈسٹرکٹ ممبر ڈسٹرکٹ ویلفیئر ری ہیبلیٹیشن یونٹ محمد سرور چوہان کی زیرصدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہیڈ مسٹریس مس رفعت اقبال،سر محمد حمزہ جنرل سیکریٹری دھونکل حافظ ابو بکر عاشق،فرقان علی،مس اقراء حمزہ ودیگر نے شرکت کی۔محمد سرور چوہان نے کہا کہ سپیشل بچے بھی ہمارے معاشرے کا ایک حصہ ہیں یہ سب اللہ رب العزت کی طرف سے ہے اور جو ان کے والدین ہیں ان کے کیلئے یہ جنت کا ٹکٹ ہے ہم خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں اساتذہ اکرام تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی بہترین تربیت کرتے ہیں،حکومت پنجاب خصوصی افراد کے لیے بے شمار منصوبے جاری کیے ہوئے ہے اور تھری فیصد کوٹہ سمیت جن میں ہمت کارڈز، اسسٹِوو ڈیوائسز اور وہیل چیئر پروگرام سمیت دیگر سہولتیں شامل ہیں ان اقدامات کا مقصد خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال اور باوقار شہری بنانا ہے۔صدر پرچم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر محمد سرور چوہان نے پرنسپل اور اساتذہ میں اچھی کارکردگی پر سرٹیفکیٹ اور بچوں میں گفٹ تقسیم کئے۔
