انسان چلا جاتا ہے اور انکی حسین یادیں دنیا والوں کے پاس بطور امانت رہ جاتی ہیں

Spread the love

(تحریر سکندر ملک )
انسان چلا جاتا ہے اور انکی حسین یادیں دنیا والوں کے پاس بطور امانت رہ جاتی ہیں اچھی یادیں سرمایہ زندگی ہوا کرتی ہے
یو جی نیوز یو کے بیوروچیف سکندر ملک ڈسٹرکٹ وزیر اباد نے ڈپٹی کمشنر ضلع گوجرانوالہ نوید احمد صاحب ۔ اور اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ صاحب کی شاندار کارکردگی اور مثالی عوامی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں مردِ مجاہد نہ صرف انتظامی امور میں اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں بلکہ ضلع وزیراباد کے ہر شہری کے لیے بڑے بھائی کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے اربابِ اختیار سے اپیل کی کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو طویل مدت کے لیے وزیراباد میں تعینات رکھا جائے تاکہ پچھلے وقتوں کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے۔سکندر ملک نے مزید کہا کہ دونوں افسران نے وزیراباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بہترین حکمتِ عملی، شفافیت اور خوبصورت اندازِ کار کے ساتھ تکمیل تک پہنچا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کی خدمات ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں