وزیرآباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں وقار احمد رندھاوا بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) وزیرآباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں وقار احمد رندھاوا بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوں گے، وکلاء کے بڑی تعداد ان کی الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور انشاءاللہ کامیابی ان کا مقدر ہو گی، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر علی حیدر گوندل اور سید منہال عباس زیدی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ وقار احمد رندھاوا ایک منجھے ہوئے اور اپنے پیشہ سے ہمیشہ محبت کرنے والے انسان اور باکردار شخصیت کے مالک ہیں، وہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو کر وکلاء کے حقوق کی پاسداری اور انہیں ممتاز مرتبہ دلانے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے، ڈاکٹر علی حیدر گوندل اور سید منہال عباس زیدی کا مذید کہنا تھا کہ وقار احمد رندھاوا کا ماضی شاندار اور مستقبل تابناک ہے وکلاء ان کی جیت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں