وزیرآباد:(نامہ نگار) بہتر تعلیم کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہی ہے ۔ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیرآباد نیو کیمپس اہل وزیرآباد کے لیے ایک بہترین و معیاری درسگاہ ثابت ہو گی ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک اسکول وزیرآباد کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے قائداعظم ڈویژنل پبلک اسکول کی وسیع و عریض اور جدید عمارت کا افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد نے انہیں بریفنگ دیتے ہوے کہا نیو کیمپس جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ، اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائن طلبہ کو معیاری ماحول کی فراہمی کیلئے جدید لیبز، کلاس رومز، بہترین لائبریری کا حامل اسکول ہے انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کو سکول کی تعلیمی منصوبہ بندی اور فیوچر ایکسپینشن پر بریفنگ بھی بریفنگ دی کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ ڈی پی ایس وزیرآباد خطے میں معیاری تعلیم کا بڑا ادارہ بن کر سامنے آئے گا نیا کیمپس گوجرانوالہ ڈویژن کے تعلیمی انفراسٹرکچر میں اہم اضافہ ہے،چیف سیکریڑی پنجاب نے
کہا کہ قائد اعظم ڈویژنل پبلک اسکول طلبہ کیلئے بہتر مواقع اور معیاری تعلیم تک آسان رسائی کا ذریعہ ثابت ہوگا جدید تعلیم کا فروغ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے نئی عمارت کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور جدید انفراسٹرکچر کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کو مختصر عرصہ میں معیاری اسکول کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر مبارکباد و شاباش دی ۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے اسکول کے مختلف شعبہ جات اور شاہکار فن تعمیر کی حامل بلڈنگ کے متعلق چیف سیکرٹری کو بریف کیا ۔
