
**کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کی ایک اور فلاحی کاوش
ملک بشیر احمد مندوانی بیو رو چیف اردو گلو بل نیوز سبی
کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان (رجسٹرڈ) کی جانب سے ایک اور قابلِ تحسین فلاحی اقدام کے تحت مدرسہ جامعہ عربیہ چاکر روڈ سبی میں زیرِ تعلیم غریب، مسکین اور نادار بچوں میں گرم جرسیاں تقسیم کی گئیں تاکہ سرد موسم میں انہیں تحفظ اور سہولت فراہم کی جا سکے۔
یہ گرم جرسیاں کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین ملک بشیر احمد مندوانی رند اور تنظیم کے اہم رہنما حاجی محمد اسلم منگریو ملک جہانگیر خان رند نے خود اپنے ہاتھوں سے مستحق بچوں میں تقسیم کیں۔ اس موقع پر بچوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی اور بچے اسی وقت خوشی خوشی سوہٹر پہننے لگے اور ایک دوسرے کو دیکھ کر خوش ہونے لگے یہ بچے دور دراز کے شہروں سے اکر مذکورہ مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کر رھے ہیں جبکہ انکی رائش بھی مدرسہ میں ھے
مدرسہ انتظامیہ نے کاروانِ خدمت کے اس احسن اقدام کو بے حد سراہا۔
چیئرمین ملک بشیر احمد مندوانی رند نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی کا مشن ہمیشہ سے نادار، بے سہارا اور مستحق طبقے کی مدد کرنا رہا ہے، بالخصوص ایسے بچے جو دینی تعلیم کے حصول میں مصروف ہیں، ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
حاجی محمد اسلم منگریو اور ملک جہانگیر خان مندوانی نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے فلاحی منصوبے جاری رکھے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد تک مدد پہنچائی جا سکے۔
آخر میں مدرسہ جامعہ عربیہ کی انتظامیہ اور اساتذہ نے کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس خدمتِ خلق کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
