وزیر اباد ( نامہ نگار)اسپیشل بچے سوسائٹی میں خصوصی توجہ کے مستحق ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اسپشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہیے جلد اسپیشل ایجوکیشن سنٹر وزیر اباد کے سکول کے لیے عمارت کی تعمیر کا کام شروع جاے گا تاکہ نارمل بچوں کی طرح اسپیشل بچے بھی اپنے ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اخترعلی خاں نے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر وزیر اباد کے وزٹ کے موقع پر کیا انھوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کے مخیر حضرات بھی ان بچوں کی تعلیم و تربیت اور بہتر مستقبل کے لیے آگے آہیں اس موقع پر سکول کی پرنسپل نے سکول کی مختلف کلاسز کا وزٹ کروایا سی ای او صاحب نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا اس موقع ڈی او سیکنڈری اظہر اقبال صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب وزیر اباد محمد نعیم بٹ افتاب آحمد چیمہ بھی موجود تھے
