قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) ایف آئی اے (این سی بی) کی کاروائی انٹرپول کے ذریعہ سعودی عرب میں موجود تھانہ علی پور چٹھہ کو مطلوب اشتہاری گرفتار ملزم قتل کے مقدمہ میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا ۔قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کاروائی سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا ۔ملزم خوشنود مشتاق کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزم گزشتہ 2 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھاملزم کے خلاف سال 2023 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ علی پورچٹھہ وزیرآباد میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیاملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں