وزیرآباد(نا مہ نگار) کھیل معاشرتی فلاح وبہبودکے ضامن ہیں کھیلوں کی سرگرمیاں طلباء کے تعمیرکردارشخصیت میں روح رواں کاکرداراداکرتی ہیں، کھیل طلباء کی ذہنی تشکیل نوکافریضہ اداکرتے ہیں انہیں امن، برداشت،تعاون اوررواداری کادرس دیتے ہیں جوتعلیمی ادارے اپنے طالب علموں کوکھیل کودکے مواقع فراہم کرتے ہیں وہ بہترین رزلٹ دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرزمحمد عمران بھٹی،محمد رضوان بھٹی نے دی ایجوکیٹرز سکول کے سالانہ سپورٹس گالا 2025-26کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہیڈ مس سندس بٹ،ڈپٹی ہیڈ میم عطرت،سر سہیل ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کوبے راہ روی سے بچایا جاسکتا ہے،تعلیمی قابلیت بڑھانے کے لئے طالبعلم کاچا ق وچوبندہونا ضروری ہے،غیر نصابی سرگرمیوں سے معاشرہ میں امن قائم اورطلبہ کی ذہنی نشوونماہوگی۔
