گرین ورک ٹیک یو کے (UK) الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے جدیدتقاضوں کو فروغ دے رہی ہے،

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)گرین ورک ٹیک کے زیر انتظام الیکٹرانکس اور پی سی بی اسمبلی کے شعبے میں جدید تربیت اور عالمی مواقع سے متعلق سی ای او ملک ندیم ناصر نے کہا ہے کہ گرین ورک ٹیک یو کے (UK) الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے جدیدتقاضوں کو فروغ دے رہی ہے، الیکٹرانکس اور پرنٹڈ سرکٹ بورڈ (PCB) اسمبلی آج کی جدید صنعت کی بنیاد ہے اور اس شعبے سے وابستہ افراد کے لیے روشن مستقبل کے بے شمار مواقع موجود ہیں جو نوجوان اور پیشہ ور افراد الیکٹرانکس، پی سی بی اسمبلی اور جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی سے وابستہ ہوں گے، انہیں نہ صرف جدید مہارتیں سیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ انہیں بہترین معاوضہ اور بیرون ملک ملازمت کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں الیکٹرانکس انڈسٹری میں ہنر مند افرادی قوت کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ملک ندیم ناصر کے مطابق جدید پیداواری نظام میں تھرو ہول اسمبلی کے لیے فلو سولڈر مشینیں اور سرفیس ماؤنٹ ٹیکنالوجی (SMT) کے لیے مکمل خودکار پک اینڈ پلیس لائنز استعمال کی جا رہی ہیں، جس سے معیار، رفتار اور لاگت میں نمایاں بہتری آتی ہے، عالمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے جدید کوالٹی کنٹرول سسٹمز، آپٹیکل انسپیکشن آلات اور آئی پی سی معیارات (IPC-A-610 اور IPC J-STD-001) پر مکمل عمل کیا جاتا ہے۔ملک ندیم نے اس عزم کا اظہار کیا گرین ورک ٹیک وزیرآبادکے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر کے انہیں عالمی مارکیٹ کے قابل بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں