حکومت بلدیاتی ایکٹ کے ذریعہ بیوروکریسی کو مضبوط بنانے کے اقدام میں ملوث

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) حکومت بلدیاتی ایکٹ کے ذریعہ بیوروکریسی کو مضبوط بنانے کے اقدام میں ملوث،پنجاب حکومت کا بلدیاتی ایکٹ 2025ء نامنظور وزیرآباد سے ایک ہزار کارکنان کے ہمراہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ دھرنا میں شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جماعت اسلامی ناصر محمود کلیر نے ضلع بھر کے مختلف مقامات میں جماعت اسلامی کے کارکنان سے مشاورتی میٹنگز میں خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب امیر جماعت اسلامی صابر حسین بٹ،حافظ عمران منیر و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے سوہدرہ،دھونکل،منظور آباد،گھکا میتر اور بھروکے چیمہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025 عوامی نمائندگی کو کمزور، اختیارات کو بیوروکریسی کے تابع اور بلدیاتی نظام کو بے اثر کرنے کی سازش ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اس کالے قانون کے خلاف امیرجماعت اسلامی حافظ نعم الرحمن کی ہدایت پر 21 دسمبر کو پنجاب کے تمام ڈویژنل مقامات پر احتجاجی دھرنے دیے جا رہے ہیں گوجرانوالہ میں 1بجے غلام حسین پارک بالمقابل سٹی ٹریفک پولیس آفس جی ٹی روڑ پر احتجاجی دھرنا ہوگا جس کی قیادت امیر ضلع مظہر اقبال رندھاوا کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت اس متنازع قانون میں فوری طور پر ضروری ترامیم کرے، بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنائے اور عوامی نمائندوں کے اختیارات پر قدغن نہ لگائے۔ جماعت اسلامی عوام کے حقِ نمائندگی، اختیارات کی منتقلی اور جمہوری اداروں کے استحکام کی جدوجہد جاری رکھے گی اور آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہر ایسے اقدام کی مخالفت کرے گی جو عوامی مفاد اور شفاف جمہوری عمل کے خلاف ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں