وزیرآباد(نامہ نگار) عالم اسلام پاکستان کو امت مسلمہ کا قلعہ سمجھتا ہے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو شکست سے دوچار کرنے اور انتہائی مختصر وقت میں چاروں شانے چت کرنے پر عالم اسلام اور امہ کے ممالک میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ان خیالات کا اظہار جامعہ الازہر مصر سے مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ کے دورہ پر آئے معروف مذہبی اسکالر و محدث محمد الخامس الازہری السوڈانی نے صحافیوں کو خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ ثاقب شریف الازہری بھی موجود تھے انہوں نے حلیمہ کالج آف ایکسیلنس،عائشہ کین کالج کے مختلف شعبہ جات سمیت مسلم ہینڈز کے زیر انتظام اسپورٹس کمپلیکس اور ہاسٹلز کا بھی دورہ کیا ڈائریکٹر مسلم ہینڈز سید ضیاء النور شاہ اور پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی نے ان کو مسلم ہینڈز کے پراجیکٹس بارے بریفنگ دی عطاء الحق قاسمی آڈیٹوریم میں انہوں نے مسلم ہینڈز کے زیر تعلیم طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستان کو اسلام کے قلعہ کی حیثیت حاصل ہے وہ لمحات ہمارے لیے انتہائی خوشی و مسرت کے تھے جب پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنا تمام مسلم ممالک پاکستان کو اور افواج پاکستان کو امہ کا فخر و افتخار سمجھتے ہیں یہاں کے باسی نہیں جانتے کہ مسلم دنیا میں پاکستان کی عزت و تکریم کا کیا مقام ہے پاکستان عالم اسلام کی نیابت و راہنمائی کر رہا ہے پاکستان کا لشکر یعنی افواج پاکستان اسلام کی نمائندہ افواج ہیں انہوں نے کہا کہ جب بھارت کے آپریشن سندور کے بعد ابھی پاکستان نے جواب نہیں دیا تھا تو ہم لوگ مطمئن تھے اور مکمل یقین رکھتے تھے کہ پاکستان کا جواب انتہائی دلیرانہ ہو گا اور فاتح بھی اور بعد میں آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان نے نہ صرف پاکستانی قوم کی توقعات کے عین مطابق لمحات میں اپنے دشمن کو پچھاڑ دیا بلکہ امہ کی توقعات کے عین مطابق ایسا دلیرانہ جواب دیا جس پر امہ کے افراد کو فخر و افتخار رہے گا پاکستان کا جیش(پاکستانی فوج) امہ کی محافظ فوج ہے انہوں نے کہا کہ میں مسلم ہینڈز میں زیر تعلیم طلبہ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ اسی سائنسدان کی مانند جس نے اس قوم کو ایٹم بم بنا کر دیا اپنے اپنے شعبہ میں محنت کریں آپ پاکستانی لوگ انتہائی دلیر اور روشن دماغ ہیں آپ لوگ امہ کے نمائندہ ہیں اپنی سوچ کو اپنے لیے اور دوسروں کے لیے فائدہ پہنچانے والا بنیں انہوں نے بانی مسلم ہینڈز سید لخت حسنین کے بارے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ اس چھوٹے سے قریہ سے اٹھ کر عالمی سطح پر پاکستان کا اور امہ کا مثبت چہرہ دکھانے والے سید لخت حسنین قابل فخر ہیں وہ ڈاکٹر اور انجینئر تو نہیں لیکن ڈاکٹر اور انجینئر ساز ہیں ان اداروں کو دیکھ کر خوشی ہوئی جہاں دینی علوم بھی پڑھائے جاتے ہیں معاشیات،سائنس،ٹیکنالوجی اور جدید علوم بھی آپ طلبہ انہیں رول ماڈل بنائیں صرف اپنے لیے نہیں انسانیت کے لیے نفع بخش بنیں تقریب سے ڈائریکٹر مسلم ہینڈز پاکستان سید ضیاء النور شاہ اور پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی نے بھی خطاب کیا اور مسلم ہینڈز کے منصوبہ جات و عالمی سطح پر مسلم ہینڈز کی کاوشوں پر گفتگو کی۔
